75

ایبٹ آباد کے تاجروں کا جمعے اور ہفتے کو دکانیں بند رکھنے کا فیصلہ

ایبٹ آباد کے تاجروں نے کورونا کی تیسری لہر کے پیش نظر جمعے اور ہفتے کو دکانیں بند رکھنے کی حکومتی ہدایات پر مکمل عملدرآمد کا فیصلہ کیا ہے. اس سلسلے میں آل ٹریڈرز (علی اصغر گروپ) کے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سے مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں. تاجروں نے انتظامیہ کو یقین دہانی کرائی ہے کہ کورونا وائرس کے سدباب کے لیے وہ ایس او پیز کی سختی سے پاسداری کریں گے. حکومت نے اس ضمن میں کمشنرز اور اعلٰی پولیس حکام کو مراسلہ جاری کردیا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں