78

ایبٹ آباد : مدرسہ القرآن للبنین وللبنات میں 22 حفاظ کی دستار بندی

— ایبٹ آباد : مدرسہ القرآن للبنین وللبنات ایبٹ آباد میں 22 حفاظ کرام کی دستار بندی کر دی گئی ہے،اس حوالہ سے عظمت قرآن کانفرنس اور دستار بندی کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس ڈسٹرکٹ خطیب مفتی عبدالواجد،مولانا احسان اللہ فاروقی،مولانا قاسم گجر،مولانا رحمان اللہ،مولانا شفیق الرحمن،مولانا شبیر احمد عثمانی،مولانا ضیاء الرحمن،مفتی عبد العلیم،کے علاوہ جید علماء کرام طلباء کے والدین اور توحید کے پروانے موجود تھے،حفاظ طلباء میں محمد زین،محمد احمد،نعمان،حزب اللہ،محمد زکریا،محمد یاسر،حزیفہ گل،حیدر شمس،مزمل نثار،شجاعت،عبدالعادی،محمد ابراہیم،محمد فیضان،عبدالمعز،عطاء الرحمن،محمد فرید،عبیداللہ،محمد طیب،غلام مصطفی،حنزلہ شامل ہیں،جنہیں قرآن کریم کو حفظ کرنے کی سعادت حاصل کرنے پر ان کو اور انکے والدین،اساتذہ کرام کو مبارکباد پیش کی گئی،اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا قرآن کریم رشد ہدایت کازریعہ ہے لیکن مسلمانوں نے اس سے رہنمائی لینا چھوڑ دی جس سے آج زلت اور پستی میں گر چکے ہیں،انہوں نے والدین پر زور دیا اپنی اولاد کو دین اسلام کی تعلیم سے بہرہ مند کرکے زمہ داری پوری کریں، مقررین کا کہنا تھا کہ ایبٹ آباد جیل میں قرآن کریم کی بے حرمتی کے واقعہ پر ردعمل میں بیداری کا ثبوت دیا گیا ملوث شخص نے سہولت کاروں کی بھی عدالت کے روبرو نشاندہی کی ہے ان کو بھی شامل تفتیش کرکے قانون کے مطابق سزاد ی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں