116

ایبٹ آباد: کینٹ ایریا میں قائم نجی سکولوں کے مسائل کے حوالے سے کمیٹی قائم

ایبٹ آباد میں نجی تعلیمی اداروں کی نمائندہ تنظیم پیما نے کینٹ ایریا میں قائم سکولوں کے مسائل کے حوالے سے خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ عاطف خان جدون کی سربراہی میں بننے والی کمیٹی نجی تعلیمی اداروں کو درپیش مسائل سے اراکین قومی اسمبلی کو آگاہ کرے گی جس کے لیے متفقہ لائحہ عمل ترتیب دے دیا گیا ہے۔اس سلسلے میں پیما کا اہم اجلاس بدھ کو ماڈرن ایج کالج ایبٹ آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں پیما کے صدر سعید سواتی، واحد سراج، عرفان طالب، کرنل(ر) مشتاق حسین شاہ، ملک محسن سعید اور نجی سکولوں کے دیگر سربراہان نے شرکت کی۔شرکا نے کینٹ ایریا میں قائم سکولوں کے مسائل پر تفصیلی گفتگو کی اور ان کے فوری حل کی ضرورت پر زور دیا۔ دریں اثنا اتفاق رائے سے ایک کمیٹی قائم کی گئی جو نجی تعلیمی اداروں کے مسائل کے حل کے حوالے سے آنے والے دنوں میں مثبت پیش رفت کرے گی۔ اس کمیٹی کی سربراہی اسلامک انٹر نیشنل یونیورسٹی کے عاطف خان جدون کو سونپی گئی ہے۔ مذکورہ کمیٹی اراکین اسمبلی سے ملاقاتیں کرکے انہیں پیما کے موقف سے آگاہ کرے گی۔ اجلاس میں متعدد قانونی امور پر بھی مشاورت کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں