132

ایبٹ آباد: خواتین کے مابین ثقافتی مقابلوں کا میلہ سج گیا

ایبٹ آباد:علاقائی،روایتی ثقافتی کھیلوں کے خواتین مقابلوں کا میلہ ایبٹ آباد میں سج گیا،جس میں ضلع کے مختلف کالجز ،سکولز اور مختلف ایسوسی ایشن سے وابستہ ٹیموں نے بھرپور انداز میں شرکت کی ،ریجنل سپورٹس ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام سٹی سپورٹس کمپلیکس میں اس رنگا رنگ میلے کا افتتاح سپیکر خیبر پختون خوا اسمبلی مشتاق احمد غنی کی اہلیہ سابق ایم این اے فرزانہ مشتاق نے کیا ،اس میلہ میں خواتین کھلاڑیوں میں انتہائی جوش وخروش دیکھنے میں نظر آیا،اس سلسلہ میں رسہ کشی میں سب سے ذیادہ ٹیموں نے شرکت کی ،رسہ کشی کے فائنل میں ایبٹ آباد کلب کی ٹیم نے ایک دلچسپ مقابلے کے گورنمنٹ گرلز ہائی سکینڈری سکول حویلیاں کو ایک کے مقابلے میں دو گیمز سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا ،جب کہ میوزیکل چیئر کا مقابلہ بھی انتہائی سنسنی خیز رہا ،جس میں ایبٹ آباد کلب کی حلیمہ ونر قرار پائی حویلیاں سکول امزا رنر آپ قرار پائیں،ان کھیلوں میں ریفری کے فرائض محمد سعید قریشی ،شاہد ببل نے اور اسٹیک سیکرٹری سردار مظہر نے ادا کئے،کورونا وبا کی وجہ سے ایک سال کے تعطل کے بعد یہ پہلے مقابلے ہیں جس میں کھلاڑیوں کی ایک کثیر تعداد کامیابی کے حصول کے لئے ایک دوسرے کے مدمقابل ہیں،جب کہ۔مرودوں کے روایتی علاقائی ثقافتی کھیلوں کا آغاز آج جمعرات سے بار کلب گراؤنڈ ایبٹ آباد میں ہوگا قائم مقام ڈپٹی کمشنر شہاب محمد خان اور ایبٹ آباد بار ایسوسی ایشن کے صدر میجر ریٹائرڈ جہانگیر الہی ایڈووکیٹ اور ضلع زکوٰۃ کمیٹی کے چیئرمین طارق محمود افتتاحی اور اختتامی تقریبات میں مہمان خصوصی ہوں گے اور انعامات تقسیم کریں گے،مرودو کے مقابلوں میں کبڈی ،رسہ کشی ،گلی ڈنڈا ،گتکا سمیت دیگر روایتی اور غیر روایتی کھیلوں کا بھی انعقاد کیا جائے گا اور یہ کھیل کئی روز تک جاری رہے گا،جب کہ پشاور میں منعقدہ انٹر ڈسٹرکٹ گیمز کے صوبائی مقابلوں کے سلسلہ میں ضلع ایبٹ آباد کی ٹیموں کے ٹرائل 6اور سات مارچ کو مختلف گراؤنڈز میں ہوں گے اور منتخب ٹیمیں 30مارچ سے4اپریل تک پشاور میں منعقدہ انٹر ڈسٹرکٹ گیمز میں ایبٹ آباد کی نمائندگی کریں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں