188

ایبٹ آباد : پولیس ملازمین کو طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے ہسپتالوں سے معاہدے

ایبٹ آباد پولیس کا پولیس ملازمین کو سستی پرائیویٹ طبی سہولیات فراہمی کے حوالے سے 09مختلف میڈیکل سٹورز، پرائیویٹ ہسپتالوں اور میڈیکل لیب سے معائدے،
گزشتہ روز ڈی پی او آفس ایبٹ آباد میں ضلعی پولیس سربراہ ظہور بابر آفریدی اور ایس پی انوسٹگیشن ایبٹ آباد محمد اشتیاق نے اداروں کے منتظمین کے ہمراہ مختلف معائدوں پر دستخط کیے نجی طبی اداروں سے معائدوں کا مقصد پولیس ملازمین اور انکی فیملیز کو پرائیویٹ سستی اور بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنانا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے ڈی آئی جی ہزارہ میر ویس نیاز کی میڈیکل کے شعبہ سے وابستہ مختلف اداروں کے نمائینگان سے ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں ضلعی سطح پر پولیس اور میڈیکل کے شعبے سے وابسطہ اداروں کے درمیان پولیس ملازمین کو سہولیات اور آسانی فراہم کیے جانے پر اتفاق ہوا اس حوالے سے ایبٹ آباد کی سطح پر پولیس ملازمین کو سہولیات اور آسانی فراہم کرنے کے لیے ڈی پی او آفس ایبٹ آباد میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں ڈی پی او ایبٹ آباد ظہور بابر آفریدی، ایس پی انوسٹگیشن محمد اشتیاق، حراء اجنرل ہسپتال، جناح ہسپتال، شاہین کیمسٹ، اعظم میڈیکل سنٹر، ادریس کیمسٹ، ڈی ویسٹرن فارمیسی، ہیلتھ وے لیبارٹری، آغا خان لیبارٹری اور ایبٹ لیب کے نمائیندگان نے شرکت کی اس موقع پر ڈی پی او ایبٹ آباد اور متعلقہ میڈیکل سٹورز، ہسپتال اور لیبارٹری کے نمائیندگان نے معائدوں پر دستخط کیے معائدوں کے مطابق، حراء جنرل ہسپتال اور جناح ہسپتال میں پولیس ملازمین ان کے والدین اور بچوں کو علاج معالجے میں خصوصی رعایت دی جائے گی جبکہ اعظم میڈیکل سٹور، شاہین کیمسٹ، ادریس کیمسٹ اور ڈی ویسٹرن فارمیسی ادویات کی خریداری پر پولیس ملازمین ان کے والدین اوربیوی بچوں کو خصوصی رعایت فراہم کی جائے گی اس کے ساتھ ساتھ ہیلتھ وے لیبارٹری، آغاخان لیبارٹری اور ایبٹ آباد لیب میں مختلف ٹیسٹ کی سہولت حاصل کرنے والے پولیس ملازمین اور ان کی فیملی کو معائدے کے مطابق خصوصی رعایت فراہم کی جائے گی تمام نجی طبی اداروں میں رعایت حاصل کرنے کے لیے پولیس ملازمین اپنا سروس کارڈ اور شناختی کارڈدکھا کر سہولیات حاصل کر سکتے ہیں۔
نجی طبی اداروں اور ایبٹ آباد پولیس کے درمیان معائدوں کے حوالے سے منعقدہ پروقار تقریب سے خطاب کے دوران ضلعی پولیس سربراہ کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخواہ پولیس شہیدوں اور غازیوں کی پولیس ہے سپائی سے لے کر انسپکٹر جنرل تک نے عوام کے جان و مال عزت و آبرو کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کے لیے جانوں کے نظرانے پیش کیے ہیں کمیونٹی کی طرف اپنے محافظوں کے لیے ایسے فلاحی اقدامات کی وجہ سے جوانوں کا مورال بلند ہو گا اور وہ ذہنی طور پرسکون محسوس کرتے ہوئے اپنی پیشہ ورانہ سرگرمیوں اور فرائض کی انجام دہی میں پہلے سے زیادہ اپنی توجہ مرکوز کرینگے جس سے ضلع میں امن امان کاقیام اور جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع ممکن ہو گا۔اس موقع پر ضلعی پولیس سربراہ نے تمام اداروں کا شکریہ ادا کیا اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں