79

ایبٹ آباد : خواجہ سراؤں کے مسائل کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کی کھلی کچہری کل منعقد ہوگی

ایبٹ آباد: خواجہ سراؤں کے مسائل حل کے لئے ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت کھلی کچہری آج ڈسٹرکٹ کونسل کے لان میں ہوگی،ایبٹ آباد میں خواجہ سراؤں کے مسائل سننے کے لئے ضلعی انتظامیہ کی سرپرستی میں صوبائی حکومت، چیف سیکرٹری کی ہدایت پر پہلی کھلی کچہری کا انعقاد کیا جارہا ہے،ڈپٹی کمشنر آفس کی پریس ریلیز کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ،ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر اور اے ڈی نادرا بھی شریک ہوں گے،خیبر پختون خوا حکومت نے عوام کے مسائل کو دہلیز پر حل کرنے اور فوری نوعیت کے مسائل موقع پر ہی حل کرنے کے لئے صوبہ کے تمام اضلاع میں کھلی کچہریوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے جس میں تمام محکموں کے سربراہان بھی موقع پر مسائل پر نوٹس لیتے ہوئے حل کرنے کے پابند ہیں،ایبٹ آباد میں بھی ڈپٹی کمشنر مغیث ثناءاللہ ضلع کے دور افتادہ علاقوں میں جاکے شہریوں کی داد رسی کرنے کے لئے کھلی کچہریوں کا انعقاد تسلسل سے کر رہے ہیں ،اسی حوالہ سے معاشرے میں نظر انداز کئے جانے والے ٹرانس جینڈر خواجہ سراؤں کے بھی مسائل سننے کے لئے کورونا ایس او پیز کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈسٹرکٹ کونسل میں کھلے لان میں آج کھلی کچہری ہوگی۔واضح رہے کہ خیبر پختون خوا کے دارالحکومت پشاور میں خواجہ سراؤں کے مسائل دیکھتے ہوئے ڈی آر سی میں نمائندگی دی گئی ہےاور حکومت کی جانب سے ان کے حقوقِ کے تحفظ کے لئے مختلف اقدامات اٹھائے گئے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں