158

ایبٹ آباد: کمشنر ہزارہ نے جلال بابا آڈیٹوریم میں کورونا ویکسی نیشن سنٹر کا افتتاح کردیا

ایبٹ آباد (رپورٹ : عقیل کھوکھر + سید اعزاز حیدر) ایبٹ آباد کے جلال بابا آڈیٹوریم میں کورونا کی ویکسینیشن کے لیے قائم ہونے والے مرکز کا باضابطہ طور پر افتتاح کردیا گیا ہے۔ مرکز میں الگ الگ کاؤنٹر قائم کیے گئے ہیں جس میں تیس سال سے زائد عمر کے افراد کو بھی کورونا ویکسین لگائی جا ئے گی جبکہ ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد اور ڈسٹر کٹ ہینڈ کوا ٹرز ہسپتال ایبٹ آباد میں کورونا ویکسین کے مراکز بدستور قا ئم رہیں گے۔ یہ خصوصی کورونا ویکسی نیشن سینٹر ضلعی انتظامیہ اورڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ایبٹ آباد کے زیراہتما م جلال بابا آڈیٹوریم ایبٹ آباد میں قائم کیا گیا یہ سینٹر صبح 8 بجے سے شا م 8 بجے تک عوا م کو ویکسی نیشن کی سہولت فراہم کرے گا۔ مزکورہ خصوصی ویکسینیشن سینٹر میں عوا م کی سہو لت کے لئے 8 کاؤنٹر قا ئم کئے گئے ہیں جس کی باقاعدہ نگرانی ضلعی انتظا میہ کے افسرا ن اور ڈسٹر کٹ ہیلتھ آفس کے ڈا کٹر کر رہے ہیں۔ اس موقع پر کمشنر ہزارہ ریا ض خا ن محسود نے ویکسی نیشن سینٹر کے مختلف حصو ں کا معا ئنہ کیا اور ویکسی نیشن کے عمل کا جا ئزہ لیا۔کمشنر ہزارہ ریا ض خا ن محسود نے اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کر تے ہوئے ہزارہ ڈویژن کے عوا م کو ایک پیغا م دیا کہ حکو مت نے عوام کو مفت ویکسی نیشن کی سہولت فراہم کی ہے لہذا اس استفادہ کرنے کی کوشش کی جائے تا کہ کورونا وباء سے نجا ت حا صل کی جا سکے۔ انہو ں نے کہا کہ کورونا سے بچاؤ کے لئے ضروری ہے کہ ایس اوپیز کا خیال رکھا جائے جس میں ما سک کا استعمال، بار بار ہاتھ دھونے اور سماجی فاصلہ رکھنا وغیرہ وغیرہ۔ کمشنر ہزارہ نے کہا کہ اس طر ح سے تمام سہولیات اور کمپیوٹرائزڈ سسٹم کے سا تھ یہ صوبے کا پہلا ویکسی نیشن سنٹر ہے جس میں ویکسی نیشن سے قبل رجسٹریشن اور ویکسی نیشن کے بعد حفا ظی اقدا ما ت جیسی سہو لیا ت شا ہد ہی کسی اور سینٹر میں ہو ں۔انہو ں نے مزید بتا یا کہ سنٹر میں روزانہ 15000ہزار لو گو ں کو ویکسی نیشن کی جا ئے گی اگر مزید ضرو رت پڑی تو اس میں مزید اضا فہ کیا جا ئے گا۔ انہو ں نے کہا کہ اس سینٹر کے قیا م کا اصل مقصد یہی تھا کہ تما م سہو لیا ت کے سا تھ زیادہ سے زیادہ لو گو ں کی ویکسی نیشن ہو سکے۔ کمشنر ہزارہ نے بتا یا کہ کورونا ایس او پیز کے تحت سیاحتی مقا ما ت کو کھو لا جا رہا ہے۔ریجنل پو لیس آفیسر ہزارہ میر ویس نیاز نے بتا یا کہ گلیات میں سیاحو ں کی گا ئیڈ لا ئن اور سہو لیا ت کے لئے باقاعدہ ٹورسٹ فورس کے 30 جوانوں کی الگ فورس بنا دی گئی ہے جن کی با قا عدہ ٹرینگ ہو رہی ہے۔د+9Visit the COVID-19 Information Center for vaccine resources.Get Vaccine Info

14141 Comment5 SharesLikeCommentShare

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں