214

ایبٹ آباد : تعلیمی اداروں کے ہاسٹلوں میں رہائش پذیر طلبہ کے کوائف اکٹھے کرنے کا عمل شروع

ایبٹ آباد میں تعلیمی اداروں کے ہاسٹلوں میں رہائش پذیر طلبا کے کوائف اکٹھے کرنے کا آغاز ہوگیا ہے. ضلعی پولیس افسر نے سکولوں اور کالجوں کے سربراہان کو ہدایت کی ہے کہ ہاسٹلوں کے طلبہ کے ریکارڈ کا اندراج تھانوں میں کیا جائے تاکہ امن و اومان کے قیام میں حائل رکاوٹیں دور ہوسکیں. ڈی پی او نے مذکورہ احکامات تعلیمی اداروں کے سربراہان سے ملاقات میں جاری کیے. ملاقات میں سکولوں کے ہاسٹلوں میں غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی، چاردیواری پر خاردار تاریں نصب کرنے، سکیورٹی عملہ تعینات کرنے اور خفیہ کیمروں کی تنصیب پر بھی اتفاق کیا گیا جبکہ SOS سسٹم کو فعال کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں