59

ایبٹ آباد: تجاوزات کے خلاف آپریشن سے قبل تاجروں کو اعتماد لینے کا فیصلہ

ایبٹ آباد شہر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن سے قبل تاجروں کو پیشگی اطلاع دی جائے گی ۔ اس بات کا فیصلہ تحصیل میونسپل آفیسر ایبٹ آباد محد افضل اور آل ٹریڈرز فیڈریشن کے مابین ملاقات میں کیا گیا ۔ یاد رہے کہ چند ہفتے قبل ٹی ایم اے نے شہر کو تجاوزات سے پاک کرنے کے لیے بڑا آپریشن کیا جس پر ایبٹ آباد کی تاجر برادری نے شدید احتجاج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ آپریشن سے قبل متعلقہ حکام کو تجاوزات کی زد میں آنے والے مقامات پر نشانات لگانے چاہییں ۔ انہوں نے اس تمام تر عمل میں تاجروں کی نمائندہ تنظیم آل ٹریڈرز فیڈریشن سے مشاورت کا مطالبہ کیا جو آج کی ملاقات میں پورا کرلیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق ایبٹ آباد میں تاجروں کی مشاورت سے پختہ تجاوزات کو مسمار کرنے کا سلسلہ دوبارہ کیا جائے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں