217

ایبٹ آباد: لاک ڈاؤن کے باوجود اندرون شہر ٹریفک رواں دواں، حکومتی احکامات نظر انداز

ایبٹ آباد میں اندرون شہر چلنے والے ٹرانسپورٹروں نے حکومت کی جانب سے جمعے کو لاک ڈاؤن کی سنگین خلاف ورزی جاری رکھی۔ مانسہرہ روڈ پر نجی گاڑیاں اور سوزوکیاں عام دنوں کی طرح چلتی رہیں اور لوگوں کا رش دیکھنے میں آیا۔ گاڑیوں کا جمعہ بازار لگانے والے بھی حکومتی احکامات سے انحراف کرکے اپنا کاروبار کرتے رہے۔ حکومت نے کورونا وائرس کی تیسری لہر میں کے پیش نظرجمعے اور ہفتے کو جہاں دکانیں بند کرنے کا اعلان کیا وہیں اندرون شہر چلنے والی ٹریفک پر بھی پابندی عائد کی تاہم شہر کے ٹرانسپورٹروں نے ان احکامات پر عمل نہیں کیا اور مانسہرہ روڈ سمیت دیگر کئی اہم شاہراہوں پر ٹریفک رواں دواں رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں