152

ایبٹ آباد: ہر ویلج کونسل کا سٹاف 50 درخت لگانے کا پابند، نئی ہدایات جاری

ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد محمد مغیث ثنا ء اللہ نے تمام اربن ایریا میں سڑکوں کے اطراف اور خالی جگہوں میں شجر کاری مہم میں زیا دہ سے زیا دہ پودے لگا نے کی ہدا یت کر تے ہو ئے تمام ٹی ایم ایز اور لوکل گورنمنٹ کو اربن ایریا میں شجرکاری پر زور دیتے ہو ئے کہا ہے ویلیج کونسل سٹاف ہر ویلیج کونسل میں 50 درخت لگانے کے پابند ہوں گے۔ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے پیر کے روز اپنے دفتر میں شجرکاری مہم کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں شجرکاری کی موجودہ صورتحال پر بات چیت کر تے ہو ئے کیا۔ڈپٹی کمشنر نے اس کے علاوہ دیواروں، پلوں اور عمارتوں کے اطراف بیلوں کے لگانے کی ہدایات بھی جاری کی گئیں۔اجلاس میں نمائندہ محکمہ ایجوکیشن فیمیل نے بتایا کہ اس شجر کا ری مہم میں محکمہ تعلیم نے 30000 پودے لگائے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے تمام ٹی ایم ایز کو بھی شجرکاری مہم کے تحت مزید پودے لگانے کی ہدایات جاری کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں