108

ایبٹ آباد : قلندر آباد مانگل ہوٹل میں اآتش زدگی

قلندر مانگل ہوٹل میں آگ بھڑک اٹھی۔ تفصیلات کے مطابق مانگل ہوٹیل میں سلنڈر پھٹنے کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی جس نے ہوٹل کے ساتھ دیگر دکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ریسکیو 1122 کنٹرول روم کو اطلاع ملتے ہی فائر وئیکلز بمعہ فائر فائٹرز جائے وقوعہ پر پہنچے۔ فائر فائٹرز نے بہترین انداز میں فائر فائٹنگ کرتے ہوئے 30 منٹ میں آگ پر قابو پا لیا۔ ریسکیو 1122 کے بروقت رسپانس کی وجہ سے مانگل بازار کو بہت بڑی تباہی سے بچا لیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں