173

ایبٹ آباد کے جنگلات آگ کی لپیٹ میں آگئے، ریسکیو 1122 کا آپریشن جاری

ایبٹ آباد جنگلات آگ کی لپیٹ میں آ چکے ہیں شملہ پہاڑی ، ہرنو، میرپور جنگلات میں آتشزدگی پر ریسکیو کنٹرول روم کو اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کے فائر فائٹرز جائے وقوعہ پر پہنچے اور آگ کو بھجانے میں کامیاب ہو گئے ،دور دراز جنگل ہونے کے باعث ریسکیو 1122 کے فائر فائٹرز کو شدید مشکلات کا سامنا ہے،شدید گرمی میں دیسی طریقے سے کُوچیوں سے آگ بھجاتے رہے ،ریسکیو 1122 کے فائر فائٹرز نے تین گھنٹوں کی انتھک محنت کے بعد آگ پر قابو پا کر جنگلات میں لگے چھوٹے درختوں کو بچایا،جنگلات میں آگ لگانا معمول بن چُکا ہے ضلعی انتظامیہ کو چاہیئے کے اس بارے میں سوچیں اور ذمہ دران کو سخت سے سخت سزا دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں