203

ایبٹ آباد: جی ڈی اے نے شجرکاری مہم کے تحت 26 ہزار پھلدار پودے تقسیم کردیے

گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی (GDA) کے زیر اہتمام ہر نو، باڑیاں اور ملحقہ علاقوں کے عوام میں شجرکاری مہم کے تحت 26 ہزار پھل دار پودے تقسیم کردیے گئے۔ مہم کی نگرانی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد شہاب خان اورڈی جی گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی رضا حبیب نے کی۔ شجرکاری مہم کے لیے آن لائن درخواستیں وصول کی گئیں۔پھلدار پودوں میں اخروٹ،خوبانی، آلوبخارا، سیب، چیری، ناشپاتی اور آڑو شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق شجری کاری مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے جی ڈی اے نے مزید 5 ہزار درخت منگوا لیے ہیں جو لوگوں میں مرحلہ وار تقسیم کیے جائیں گے۔ عوام نے گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ کے اشتراک کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ شجرکاری مہم کے ایبٹ آباد کے موسم پر خوشگوار اثرات مرتب ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں