87

ایبٹ آباد: ” ڈیجیٹل رپورٹنگ ” کے موضوع پر صحافیوں کی دوروزہ ورکشاپ اختتام پذیر

ایبٹ آباد میں صحافیوں کی تربیت کی دو روزہ آن لائن ورکشاپ اختتام پذیر ہوگئی، کورونا وائرس کی وباء کے دوران موجودہ بدلتے ہوئے رحجانات کے پیش نظر صحافیوں کی استعداد کار بڑھانے اور جدید ڈیجیٹل رپورٹنگ سے آگاہی کے متعلق فافن ،ٹی ڈی اے ویلفیئر ایسوسی ایشن جرید کے زیر اہتمام دوروزہ آن لائن تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں الیکڑانک اور پرنٹ میڈیا سے وابستہ صحافیوں اور سوشل میڈیا کے مختلف شعبہ جات کے لئے کام کرنے والی خواتین بلاگرز بھی شریک تھیں، تربیتی ورکشاپ میں سہل کار سینئر صحافی عامر وسیم نے ابتدائی سیشن سے آن لائن آگاہی فراہم کرتے ہوئے ریاست ،آئین اور آئینی اداروں کے قوانین اور اصلاحات ،جمہوریت آذادی رائے اور اس کے قوانین ذرائع ابلاغ کے قواعد ضوابط سے متعلق موضوعات سیر حاصل بحث کی ، اور جدید ڈیجیٹل ٹولز کے استعمال اور سیکورٹی کے متعلق آگاہ کیا تربیتی ورکشاپ کے منتظمین منیجر شہزادہ محمد اسامہ غزالی،محمد اکمل بھی موجودتھے،ایبٹ آباد پریس کلب میں منعقدہ دوروزہ آن لائن ورکشاپ میں لوکل ایکشن فار ڈیمو کریٹک رسپانس ٹو کووڈ 19کے موضوع پر صحافیوں کی تربیت کی گئی ،دوروزہ ورکشاپ میں سہل کار سینئر صحافی عامر وسیم نے کووڈ 19میں جہاں لوگ دفاتر کے کام گھروں میں کر رہے ہیں طلبہ کو آن لائن تعلیم دی جارہی ہے اس کی اہمیت بڑھ چکی ہے،آذاد میڈیا حکومت کو عوام کے سامنے جوابدہ بناتا ہےاور مظلوم طبقہ کی آواز بنتا ہے اس کے لئے ضروری ہے کہ بدلتے رحجان میں صحافی متعلقہ قوانین کی آگاہی کے ساتھ ڈیجیٹل ٹولز کو استعمال میں لائیں،ورکشاپ میں صحافیوں نے سوالات اور جوابات کے ذریعے مختلف پہلوؤں کو زیر بحث لایا اور ورکشاپ کو موجودہ حالات کے پیش نظر مفید قرار دیا ہے۔اس موقع پر صدر پریس کلب محمد عامر شہزاد جدون نے تربیتی ورکشاپ کے شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے توقع ظاہر کی وہ آئندہ بھی ایسی مفید تربیتی ورکشاپ کا تسلسل جاری رکھیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں