125

ایبٹ آباد: پولیس اسسٹنس لائینز اور پولیس ایکسس سروسز سے سہولیات حاصل کرنے کے لیے ویکسینشن لازمی کروائیں

کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر،ایبٹ آباد پولیس کے پولیس اسسٹنس لائینز اور پولیس ایکسس سروسز کے دفاتر میں بغیر ویکسنیشن کے افراد کے داخلے پر پابندی لگا دی گئی، ویکسینشین لازمی قرار
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ظہور بابر آفریدی نے مفاد عامہ کے تحت کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر لگائی جانے والی ویکسین کے بغیر ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں فراہم کی جانے والی سہولیات پر پابندی لگا دی اب ویکسین کے بغیر پولیس اسسٹنس لائینز اور پولیس ایکسس سروسز میں عوام کو متعلقہ سہولیات جن میں کرایہ داری رجسٹریشن، کسی بھی قسم کا ویریفکیشن سرٹفکیٹ، محکمانہ ویریفکیشن، پولیس کلیرنس سرٹفکیٹ اور گمشدہ اشیاء و ڈاکومنٹس کی رپورٹس جیسی سہولیات فراہم نہیں کی جائیں گی۔
لہذا عوام سے درخواست ہے پولیس اسسٹنس لائینز اور پولیس ایکسس سروسز سے سہولیات حاصل کرنے کے لیے ویکسینشن لازمی کروائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں