71

مانگل: ککر موڑ میں واقع قدرتی چشمہ آلودہ ہونے کا خطرہ

قلندرآباد مانگل ککر موڑ میں واقع مشہور قدرتی چشمہ کو شدید خطرات لاحق ہیں کیونکہ چشمہ کے عین اوپر تیزی سے ہونے والی تعمیرات اور گٹر لاٸن کی کھداٸی سے چشمہ کا پانی آلودہ ہونے کا خطرہ ہے ۔واضح رہے کہ مذکورہ چشمہ اپنے شفاف اور شفا کے حامل پانی کی وجہ سے لوگوں کی توجہ کا مرکز ہے نہ صرف مقامی بلکہ دور دراز سے بھی ہر روز سینکڑوں اس چشمہ سے پینے کیلیے پانی لے کر جاتے ہیں بلکہ زیادہ مسافر اور دوسرے شہروں سے سفر کرنے والے لوگ بھی اس چشمہ کا پانی پینے کیلیے خاص طور پر یہاں آ کر ٹھہرتے ہیں ۔لیکن حالیہ دنوں میں چشمہ کے عین اوپر تعمیرات اور گٹر کی کھداٸی سے اس چشمہ کا پانی آلودہ ہونے اور شہریوں کو شفا کے بجاۓ بیماریوں میں مبتلا کرنے کا موجب بن سکتا ہے ۔ضرورت اس امر کی ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور بالخصوص محکمہ ماحولیات فوری طور پر اپنا کردار ادا کرے اور اس قدرتی چشمہ کو بچانے کےلیے فوری اقدامات اٹھاۓ ۔اور مالکان کو غیر ضروری اور ماحول دشمن تعمیرات سے روکنے کیلیے فوری قانونی کارواٸی کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں