95

مرتضیٰ جاوید کی ہدایت پر تحصیل حویلیاں میں نون لیگ کی تنظیم سازی کا آغاز

مسلم لیگ ن خیبر پختون خوا کے جنرل سیکرٹری ایم این اے مرتضی جاوید عباسی کی ہدایت پر تحصیل صدر حویلیاں حاجی فرید خان نے تنظیم سازی کاآغاز کر دیا.اس حوالہ سے حجرہ فرید خان میں وی سی گھوڑا بازگراں کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا ،جس میں سابق ناظمین ،کونسلرز وی سی گھوڑا بازگراں اور عمائدین علاقہ نے متفقہ طور پہ عہدیدران کے چناؤ کا اختیار حاجی فرید خان کو سپرد کیا ،اس موقع پر تحصیل صدر حاجی فرید خان کا کہنا تھا مسلم لیگ ن نے ہر مشکل دور میں عوامی امنگوں کی ترجمانی کرکے اعتماد حاصل کیا،قائد میاں محمد نواز شریف کو حویلیاں سے الیکشن میں کامیابی دلانا اس بات کی دلیل ہے کہ یہاں کے لوگ ان سے والہانہ محبت کرتے ہیں،حاجی فرید خان کاکہنا تھا پارٹی کی تنظیم سازی میں مخلص دیرینہ کارکنان کو آگے آنے کا موقع دیا جارہا ہے جو پارٹی کو پہلے کی طرح مضبوط کرنے کے لئے اپنا تن من دھن لگائیں گے،اور تحصیل حویلیاں کو مسلم لیگ ن کا گڑھ بنائیں گے،حاجی فرید خان کا کہنا تھا آج کے مشاورتی اجلاس کا مقصد باہمی اتفاق و اتحاد سے آگے چلنا ہے،مقامی سطح پر فیصلہ ٹھونسنے کے برعکس مشاورت سے عہدیدران کا انتخاب کر کے جلد اعلان کیا جائے گا،پارٹی قیادت کو یقین دلاتے ہیں ان کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچنے دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں