81

ایبٹ آباد : ڈی پی او کی کھلی کچہری، عوامی مسائل سنے

ڈی پی او ایبٹ آباد ظہور بابر آفریدی کی آن لائن کھلی کچہری، بزریعہ ٹیلی فون اور سوشل میڈیا براہ راست عوام کے مسائل سنے اور موقع پر ان کے حل کے حوالے سے متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں ۔
تفصیلات کے مطابق عوامی رابطہ مہم کے تحت عوام کی سہولت اور آسانی کے پیش نظر تھانہ کی سطح پر کھلی کچہریوں کے انعقاد کے ساتھ ساتھ جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد ظہور بابر آفریدی نے گزشتہ روز ایبٹ آباد پولیس کے آفیشل فیس بک پیج اور فون کالز کے ذریعے براہ راست عوام کے مسائل اور شکایات سنیں اور فوری طور پر ان کے حل کے حوالے سے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کر دیں۔ جمعرات کے روز آن لائن کھلی کچہری میں ضلعی پولیس سربراہ ایک گھنٹہ کے دورانیے کے لیے فیس بک پیج اور فون کالز کے ذریعے عوام سے مخاطب رہے اس دوران سوشل میڈیا صارفین کی کثیر تعداد نے آن لائن کھلی کچہری میں بھرپور انداز میں شرکت کی اور درپیش مسائل کے حوالے سے ضلعی پولیس سربراہ کو آگاہ کیا جبکہ عوام کی طرف سے ڈسٹرکٹ پولیس چیف کے اس اقدام کو زبردست الفاظ میں سراہا گیا ۔ آخر میں ضلعی پولیس سربراہ نے آن لائن کھلی کچہری کے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا ۔
ترجمان ایبٹ آباد پولیس

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں