72

ایبٹ آباد: لیڈیز گارڈن کے عملے کی بدسلوکی پر شہری سراپا احتجاج

ایبٹ آباد کی تفریح گاہ لیڈیز گارڈن کے عملے کے ناشائستہ رویے پر شہریوں نے شدید احتجاج کیا ہے ۔ عوام کے مطابق گیٹ پر تعینات عملہ لوگوں سے بدسلوکی کا مظاہرہ کرتا ہے ۔ لیڈیز گارڈن میں داخلے کے لیے 10 روپے کا ٹکٹ رکھا گیا ہے اور ایک ہی فیملی کو تین تین ، چار چار ٹکٹ خریدنے کا کہا جاتا ہے تاہم اس کے باوجود متعلقہ عملہ بداخلاقی سے باز نہیں آتا ۔ علاوہ ازیں پارک میں دستیاب سہولیات بھی مخدوش حالت میں ہیں ۔ایبٹ آباد کے شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ داخلہ ٹکٹ کی مد میں خطیر رقم اکٹھی کرنے والے لیڈیز گارڈن کے عملے کو کم از کم اخلاق کا پابند بنایا جائے تاکہ فیملیز خود کو محفوظ تصور کرسکیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں