170

ایبٹ آباد پریس کلب نے ہمیشہ جمہوری روایات کو برقرار رکھا: سیف اللہ خان

سابق تحصیل ناظم سیف اللہ خان جدون نےکہا ہے کہ ایبٹ آباد پریس کلب نے جمہوری روایات کو ہمیشہ زندہ رکھا،نومنتخب کابینہ کا بلامقابلہ منتخب ہونا بڑی کامیابی ہے ،یہاں کےصحافیوں سے سیاست سے ہٹ کے غیر سیاسی گہرا تعلق رہا ہے اسی کو برقرار رکھیں گے،آپس کا اتفاق اور صحافت کا بہتر معیار شہر کے لئے مثبت اثرات مرتب کرے گا ، ان خیالات کااظہار انہوں یہاں ایبٹ آباد پریس کلب کے صدر سردار نوید عالم ،جنرل سیکرٹری سردار محمد شفیق ، اور یونین آف جرنلسٹس کے صدر سید طاہر شاہ ،سینئر نائب صدر پریس کلب محمد اشفاق ،نائب صدر سید کمال شاہ ،جائنٹ سیکرٹری عبدالواسع خان ،اسسٹنٹ سیکرٹری دلدار احمد ستی ،اے یو جے کے سینئر نائب صدر سہیل عباسی،نائب صدر طاہر محمود،عاطف حیسن کو مبارکباد دیتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق صدر ایبٹ آباد پریس محمد عامر شہزاد جدون ،سابق جنرل سیکرٹری راجہ ہارون ،سینئر صحافی بھی موجود تھے ، سابق تحصیل ناظم سیف اللہ خان جدون کا کہنا تھا ایبٹ آباد پریس کلب اور یونین آف جرنلسٹس کے ممبران نے صوبائی اور ملکی سطح پر اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں سے مقام بنایا ہے،جدون ہاؤس کا ساتھ اور تعاون رہے گا ،قبل ازیں صدر ایبٹ آباد پریس کلب سردار نوید عالم ،جنرل سیکرٹری سردار محمد شفیق ،صدر اے یو جے سید طاہر شاہ نے سابق تحصیل ناظم سیف اللہ خان اور ان کے خاندان کی سیاسی خدمات اور بصیرت کو سراہا تے ہوئے کہا کہ سیف اللہ خان جدون نے بطورتحصیل ناظم بہترین ایڈمنسٹریٹر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے اور شہر کی ترقی اور بہتری کے لئے بہترین مثال چھوڑی جس آج بھی قدر کی نگاہ سے دیکھاجاتا یے،انہوں نےجدون ہاؤس کی سیاسی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا اور اس بات پر زور دیا کہ صحافیوں کی فلاح وبہبود پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو نکھارنے استعداد کار بڑھانے اور ضلع ،شہر اور ہزارہ کی ترقی کے لئے جدوجہد کو جاری رکھیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں