72

ایبٹ آباد : عیسائی برادری نے ایسٹر تہوار منایا

ایسٹر کا تہوار محبتیں مسکراہٹیں خوشیاں بانٹنے کا دن ہے,پادری سلیم غوری

ملک بھر کی طرح ایبٹ آباد میں میں بھی عیسائی برادری نے ایسٹر کا تہوار مذہبی جوش وجذبے سے منایا گیا,,اسمبلیز آف گارڈ چرچ ایبٹ آباد کے پادری سلیم غوری نے اپنے بیان میں عیسائی برادری کو مبارکبادیتے ہوئے کہا کہ عیسائی برادری کے لیے ایسٹر کا تہوار انتہائی اہم ہے اور اس دن ملک کی ترقی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئی ہیں,,پادری سلیم غوری کا کہنا تھا کہ کورونا ایس اوپیز پر بھی مکمل عمل درآمد کیا گیا ہے,,اس سے اپنے پیاروں کی زندگیاں محفوظ بنانے کے ساتھ ان کی خوشیوں کو دوبالا کیا گیا,,پادری سلیم غوری کا کہنا تھا کہ خداسے دعا ہے کہ پورا ملک خوشحال ہو,ملک اس بیماری سے نجات حاصل ہو,,انہوں نے عیسائی برادری ,انکے خاندانوں کو مبارکباد دیتے کہا کہ توقع ہے کہ عیسائی برادری خوشیاں منانے کے ساتھ پاکستان کی مضبوطی ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں