219

ایبٹ آباد: چھتیسویں سالانہ ضلعی قرات و حفظ مقابلے

محکمہ اوقاف ومذہبی امور خیبر پختون خوا کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ اور ہزارہ اباسین آرٹس کونسل ایبٹ آباد کے باہمی اشتراک سے 36 ویں سالانہ ضلعی مقابلے حفظ و قرآت ڈسٹرکٹ کونسل ہال ایبٹ آباد میں منعقد ہوئے،سکولز ، کالجز مدارس ،مساجد کے طلبہ وطالبات نے حصہ لیا، اور نجی پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے سکولز بھی شامل تھے، بچوں اور مردوں کے درمیان حفظ کی 4 اور بچیوں اور خواتین میں دو کیٹگریز میں مقابلہ ہوا، قرآت میں بھی مرد و خواتین میں دو دو کیٹگریز میں مقابلے کا انعقاد کیا گیا ،8سے16سال بچوں کے قرآت مقابلہ میں 18طلبہ میں مقابلہ ہوا ،قاری سمیع لائم لائٹ پبلک سکول نے اول ،محمد زبیر مسجد اقصی سلہڈ نے دوسری محمد زوئیب جھنگڑہ کشکہ حویلیاں نے تیسری پوزیشن حاصل کی ،اسی کٹیگری کے 17سے 35سال کے مردوں کے مقابلوں میں قاری مطیع اللہ مدرسہ تحفظ القرآن نے اول ،حافظ عنایت الرحمن مدرسہ عربیہ دہمتوڑ نے دوسری حافظ عبد الباسط مدرسہ فاروق اعظم کنج ایبٹ آباد نے تیسری پوزیشن حاصل کی ،اس کٹیگری میں 21طلبہ نے حصہ لیا تھا ، بچیوں کے قرآت 18سے 20سال قاریہ میں 15طالبات نے حصہ لیا ، ماریہ بی بی مسجد فاروق اعظم کہیال کی اول ،تنزیلہ نیاز گرلز کالج نمبر ون ایبٹ آباد کی دوسری ،قاریہ ثمرین فاطمہ گرلز ہائی سکولز نواں شہر کی تیسری رہی ،جبکہ 19سے تیس سال قاریات میں نورالسحر گورنمنٹ گرلز سکولز کاکول نے اول پوزیشن حاصل کی ،حفظ کے مقابلہ میں عائشہ نبی اقراء روضتہ الاطفال کی طالبہ نے پہلی، ادارہ تعلیم و تربیت نڑیاں کی امیمہ مریم نے دوسری پوزیشن حاصل کی ،مکمل قرآن کے مقابلہ میں نمرہ خان اقراء روضتہ الاطفال کی طالبہ نے پہلی پوزیشن حاصل کی ، اسی طرح حفظ کے مقابلہ پارہ 1تا پانچ میں حافظ محمد بن مصدق مدرسہ تحفیظ القرآن کی اول ،حافظ معاذ الرحمن انٹر نیشنل پبلک سکول کی دوسری حافظ لیاقت علی مدرسہ تعلیم القرآن مورکلاں ایبٹ آباد نے تیسری پوزیشن حاصل کی ،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بشری مسرور یوتھ کمیونٹی آفیسر اور طاہر منیر اعوان انچارج شعبہ قرآت و نعت ہزارہ اباسین آرٹس کونسل ایبٹ آباد،آفتاب احمد ، قاری لیاقت ،ظہور احمد ،سردار شکیل نے مقابلوں کے انعقاد میں بھرپور کردار ادا کیا ۔مقابلوں کی چھ کٹیگری میں اول دوم اور سوئم آنے والے والے طلبہ وطالبات کو پیپلز پارٹی ہزارہ ریجن کے سیکرٹری اطلاعات کی جانب سے نقد انعامات اور ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر کی جانب سے شیلڈ اور تعریفی اسناد دی گئیں۔مقابلوں میں ججز کے فرائض مفتی سیف الرحمن اور قاری عبدالستار شاہ نے انجام دیئے ہیں۔اور پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے صدر نقیب اللہ خان اور جنرل سیکرٹری راجہ قدیر اقبال بھی موجود تھے۔ضلعی مقابلوں کہ تمام کٹیگری کے پہلی تین پوزیشن ہولڈرز کے صوبائی مقابلے پشاور میں ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں