56

ایبٹ آباد :سبزی منڈی نککی روڈ پر ٹریفک حادثہ

ایبٹ آباد سبزی منڈی کے قریب نککی روڈ پر ٹریفک حادثہ تین افراد شدید زخمی۔ ترجمان ریسکیو 1122 ایبٹ آباد کے مطابق سبزی منڈی کے قریب نککی روڈ پر ٹرک بریک فیل ہونے کی وجہ سے بے قابو ہو گیا جس کی وجہ سے ڈرائیور سمیت تین افراد شدید زخمی ہیں۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم فوراََ جائے حادثہ پر پہنچ گئی۔ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم نے زخمی ہونے والے افراد کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال منتقل کر دیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں