236

ایبٹ آباد: پولیس افسران کے نفسیاتی مسائل کے حل کے لیے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

ڈسٹرکٹ پولیس آفس ایبٹ آباد میں پولیس افسران اور جوانوں کو فرائض کی انجام دہی کے دوران ذہنی طور پر پراعتماد رہنے، باہمی روابط اوررویہ میں بہتری لانے کے حوالے سے تین روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ظہور بابر آفریدی کی ورکشاپ میں خصوصی شرکت ۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفس ایبٹ آباد میں ماہر نفسیات کی ٹیم کی زیر نگرانی پولیس ا فسران اور جوانو ں کو فرض کی انجام دہی اور دوران ڈیوٹی ذہنی طور پراعتماد رہنے کے ساتھ ساتھ باہمی روابط اور رویوں بہتری لانے کے حوالے سے تین روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا اس دوران ماہر نفسیات کی ٹیم نے پولیس افسران اور جوانوں کو اس حوالے سے تربیتی فراہم کی ورکشاپ میں ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد ظہور بابرآفریدی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ ضلعی پولیس سربراہ کا ورکشاپ کے شرکاہ سے خطاب کے دوران کہنا تھا کہ پولیس افسرا ن اور جوانوں کو دوران ڈیوٹی مختلف آسان اور مشکل مواقعوں کے ساتھ ساتھ تقریباہر قسم کی صورت حال کا سامنا اور مقابلہ کرنا پڑتا ہے جن میں پولیس افسران کو حالات کے پیش نظر اکثر اوقات برموقع فیصلہ کرنا پڑتا ہے اس حوالے سے پولیس افسران اور جوانوں کے لیے اس قسم کی ورکشاپ کا انعقاد بہت ہی ضروری ہے اور ہماری کوشش ہے کے یہ سلسلہ جاری رہنا چاہے تاکہ زیادہ سے زیادہ پولیس افسران اور جوان اس سے مستفید ہو سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں