134

ایبٹ آباد یونیورسٹی بھی 3 دن کے لیے بند کر دی گئی

کورونا وائرس کی تیسری لہر میں تیزی کے پیش نظر ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی تین دن کے لیے بند کردی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق یونیورسٹی 31 مارچ سے 2 اپریل تک بند رہے گی جبکہ باقاعدہ کلاسز کا اجرا 5 اپریل کو ہوگا۔ قبل ازیں خیبر پختونخوا حکومت ایبٹ آباد اور ہری پور میں سکولوں اور کالجوں کی 11 اپریل تک بندش کے احکامات بھی جاری کر چکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں