83

کمپلیکس واقعے کے زمہ داران افراد کے خلاف قانون کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے گی:مشتاق احمد غنی

ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد بینائی سے محروم افراد کے اہل خانہ میں امدادی چیکس کی تقسیم

ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد میں زیرعلاج مریضوں کی بینائی ضائع ہونے والے افراد کو ہرممکن امداد کی فراہمی یقینی بناتے ہوئے حکومت خیبر پختونخواہ کی جانب سے سپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق احمد غنی نے آج ڈپٹی کمشنرآفس ایبٹ آباد میں09 متاثرہ افراد کےاہل خانہ سے ملاقات اورہرمتاثرہ فرد کے لیے 10 لاکھ روپے کے چیک اہل خانہ کے حوالے کیے۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے واقعے پر نہایت دکھ کا اظہار کیا اوراس بات کا اعادہ کیا کہ لوگوں کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیع ہے اور کمپلیکس واقعے کے زمہ داران افراد کے خلاف قانون کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد مغیث ثناءاللہ، اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد ڈاکٹر مجتبی بھروانہ دیگر سیاسی و سماجی شخصیات اور میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں