60

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شہاب محمد خان نے پولیو ٹیمز کے ساتھ گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کا ملک پورہ میں پولیو ٹیمز کے ساتھ مختلف گھروں کا دورہانسداد پولیو مہم کے دوران ضلع بھر میں پولیو مہم کے تحت 05 سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شہاب محمد خان نے پولیو ٹیمز کے ساتھ گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے، مارکر سے انگلیوں پر نشانات لگائے اور اہلیان علاقہ کو پولیو جیسی موزی بیماری سے بچاو کے لیے ضلعی انتظامیہ کے اقدامات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فیصل خانزادہ بھی ان کے ہمراہ موجود رہے اور بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں