160

علی اصغر اور ملیحہ اصغر کی وزیراعلیٰ سے ملاقات: اہم امور پر گفتگو، ایبٹ آباد کے دورے کی دعوت

تحریک انصاف ہزارہ ڈویژن کے صدر اور سابق امیدوار برائے قومی و صوبائی اسمبلی علی اصغر خان اور ان کی اہلیہ خاتون ایم پی اے ملیحہ علی اصغر خان نے گزشتہ روز صوبائی دارلحکومت پشاور میں وزیر اعلیٰ صوبہ خیبر پختونخواہ محمود خان کے ساتھ تقریباً دو گھنٹے کی تفصیلی ملاقات کی ۔ اس ملاقات میں پارٹی رہنمائوں نے وزیر اعلیٰ کو عوامی مسائل ، عوامی مطالبات ، ترقیاتی پراجیکٹس پر اہم تجاویز ، پارٹی تنظیم سازی اور دیگر اہم امو رپر تجاویز بھی پیش کیں اور عوامی مطالبات بھی وزیر اعلیٰ کے سامنے رکھے ۔ ملاقات میں وزیر اعلیٰ پختونخواہ کو ایبٹ آباد ضلع کے دورے کی بھی دعوت دی گئی ، جو کہ انہوں نے قبول کرلی ۔ ایبٹ آباد ۔ گلیات ۔ سرکل بکوٹ اور دیگر علاقوں میں عوامی مسائل کے حل کے لیے وزیر اعلیٰ نے ہر ممکن تعاون کی بھی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے ۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت براہ راست عوامی فلاح و بہبود کے لیے ٹھوس بنیادوں پر کام کر رہی ہے ، دیرینہ عوامی محرومیاں دور کی جا رہی ہیں ، مزید بہترین کیلئے معزز ممبران کی ماہرانہ آراء ، تجاویز پر ضرور غور کیا جائے گا اور عوامی مفاد میں ہر ممکن تعاون بھی کیا جائے گا ۔ علی اصغر خان و ملیحہ علی اصغر خان نے وزیر اعلیٰ پختونخواہ سے ہونے والے اس ملاقات کو نہایت مثبت اور نتیجہ خیز قرار دیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں