172

کورونا وائرس سے متاثرہ صحافیوں کی صوبائی حکومت بھرپور معاونت کرے گی: مشتاق غنی

صحافیوں کی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے کرونا وبا سے متاثرہ اور شہادت پانے والے صحافیوں کو ہم بھر پور طریقے سے معاونت کر رہے ہیں ہزارہ ڈویژن میں ضلع مانسہرہ سے متاثر ہونے والے صحافی ورکر بشارت اور سہیل سواتی کی صوبائی حکومت بھر پور معاونت کریگی ان خیالات کا اظہار سپیکر صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا مشتاق احمد غنی نے ایبٹ آباد یونین آف جرنلسٹس کے صدر سید مسرور کاظمی اور جنرل سیکٹری اقبال ساغر پریس کلب کے صدر عامر شہزاد جدون جنرل سیکٹری راجہ محمد ہارون کے ساتھ اپنی رہائیش گاہ پر کیا اس موقع پر ایبٹ آباد یونین آف جرنلسٹس کے صدر سید مسرور کاظمی نے سپیکر کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر شہزادہ ذوالفقار اور جنرل سیکٹری سید ناصر زیدی نے ملک بھر کے ورکر صحافیوں کی خدمات کے پیش نظر پورے ملک میں ذوالفقار میتھو کی سرپرستی میں کوویڈ 19 کمیٹی تشکیل دی تا کہ ملک بھر کے ورکر صحافی جو فرنٹ لائن پر کام کر رہے ہیں ان میں سے اگر کوئ ہمارا ورکر کوویڈ سے متاثر ہوتا ہے تو پی ایف یو جے حکومتی سطح پر انکی معاونت کر سکے اس سلسلے میں کمیٹی کے چیئرمین ذوالفقار میتھو (PFUJ) صدر شہزادہ ذوالفقار جنرل سیکٹری ناصر زیدی کوویڈ 19 کمیٹی کے چیئرمین ذوالفقار میتھو کی کوششوں سے پنجاب حکومت نے ورکر صحافیوں کے لیئے باقاعدہ فنڈ قائم کر دیا ہے جس سے ابھی تک 46 کرونا سے متاثرہ ورکر صحافیوں کو چیک مل چکے ہیں اور ہنوز یہ سلسلہ جاری ہے لہذا خیبر پختونخوا حکومت بھی پنجاب کی طرز پر کرونا سے متاثرہ صحافیوں کیلئے باقاعدہ ایک فنڈ کا قیام عمل میں لائے تا کہ خیبر پختونخوا کے ورکر صحافیوں کا حوصلہ اور مورال بلند ہو علاوہ ازیں سپیکر کو بتایا گیا کہ ہزارہ ڈویژن میں مانسہرہ سے تعلق رکھنے والے ہمارے دو صحافی ورکر بشارت اور سہیل کرونا سے متاثر ہو چکے ہیں جنکی فوری معاونت بہت ضروری ہے جس پر سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی نے کہا کرونا وبا کی رپورٹنگ کیلئے ہمارے ورکر صحافی فرنٹ لائن سولجر ہیں انکی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہماری صوبائی حکومت پہلے سے ورکر صحافیوں کو کمپلسیٹ کر رہی ہے جہاں تک مانسہرہ کے ہمارے ورکر صحافیوں کا مسلہ ہے ان شاءاللہ میں پہلی فرصت میں اپنے ان صحافی ورکر بھائیوں کو حکومتی سطح پر کمپلسیٹ کرواؤں گا اس پر صدر اے یو جے سید مسرور کاظمی جنرل سیکٹری اقبال ساغر صدر پریس کلب عامر شہزاد جدون جنرل سیکٹری راجہ محمد ہارون نے سپیکر کا بھر پور انداز میں شکریہ ادا کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں