66

پولیو مہم کے پہلے روز کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد محمد مغیث کی سربراہی میں پولیو ایوننگ ریویو میٹنگ کا انعقاد

ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم ایوننگ میٹنگ میں مہم کے پہلے روز(21 ستمبر)کی کارکردگی کا جائزہ۔
پولیو مہم کے پہلے روز کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد محمد مغیث کی سربراہی میں پولیو ایوننگ ریویو میٹنگ کا انعقاد۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ایبٹ آباد ڈاکٹر فیصل خانزادہ نے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کو آج مورخہ 21 ستمبر پولیو ٹیمز کی کارکردگی اور اگلے دن کے حدف کے حوالے سے بریفنگ دی۔ میٹنگ میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ایبٹ آبادڈاکٹر فیصل خانزادہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف محمد عابد، اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد ڈاکٹر مجتبی، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز، محکمہ صحت کے دیگر افسران، محکمہ پولیس، ایجوکیشن، سپورٹس اور دیگر تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔
ملک بھر کی طرح ضلع ایبٹ آباد میں بھی آج مورخۃ 21 ستمبر سے 25 ستمبر تک انسداد پولیو مہم جاری رہے گی جس میں محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیمز گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلا رہے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کے افسران ٹیمز کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے خود بھی گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے میں مصروف ہیں۔
تمام شہریوں سے گزارش ہے کہ محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیمز کے ساتھ تعاون کو یقینی بناتئےہوئے اپنے05 سال تک کی عمر کے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کے لیے پولیو کے قطرے ضرور پلائیں۔ آئیں مل کر پاکستان کو پولیو فری بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔
شہری پولیو سے متعلق کسی بھی قسم کی شکایت، معلومات یا اپنی قیمتی آرا سے ہمیں آگاہ کر سکتے ہیں۔
ضلعی کنٹرول روم، ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد: 09929310553
فوکل پرسن، ڈسٹرکٹ پولیو کنٹرول روم ایبٹ آباد: 03129826625

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں