71

سیر غربی : نخنیال پنجوٹھ واٹر سپلائی سکیم بدستور تاخیر کا شکار، عوام سراپا احتجاج

ایوبیہ:یونین کونسل سیر غربی کے علاقے کھولیاں، بڑ ی باڑ سے نخنیال پنجوٹھ پبلک ہیلتھ پانی کا منصوبہ گزشتہ 3 سال سے تاخیر کا شکار ہے. 2017 میں جاری ہونے والا 2 کڑور 31 لاکھ کا ٹینڈر جو پبلک ہیلھ سکیم کا منصوبہ تھا، متعلقہ محکمے اور ٹھیکدار کی ملی بھگت سے تاحال مکمّل نہ ہو سکا. 6 ماہ پہلے لوگوں کے احتجاج کرنے پر ٹھیکدار نے کچھ پائپ منگوا کر روڈ پر پھنکوا دیے جو اب بھی روڈ پر جوں کے توں پڑے ہیں. جس پر اہلیان علاقہ نے حکومت سے منصوبے کو مکمل کرنے کے لیے فی الفور اقدامات کی اپیل کی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں