115

ایبٹ آباد پرائیویٹ سکولزریگولیرٹری اتھارٹی کے زیر اہتمام کیمپ،اہم امور پر گفتگو

پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی (PSRA)خیبر پختونخواکے زیر اہتمام کیمپ کا انعقادکیا گیا، برائیٹ ہال ایجوکیشن سسٹم جناح آباد میں منعقدہ کیمپ میں نجی تعلیمی اداروں کی رجسٹریشن، رینیول اور اپگریڈیشن کیسز کا تفصیلی جائزہ لیاگیا۔پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ور (PEN) ضلع ایبٹ آباد کی کابینہ نے کیمپ انعقاد اور نجی اداروں کو سہولیات فراہمی کیلئے رضاکارانہ خدمات انجام دیں۔ گزشتہ روز (PSRA) کے ڈائریکٹر نعیم خان اور ڈپٹی ڈائریکٹر ساجد عزیز نے برائیٹ ہال ایجوکیشن سسٹم ایبٹ آباد میں نجی سکولوں کی رجسٹریشن اور دیگر امور بارے ایک کیمپ میں شرکت کی اور ضلع بھر سے آئے پرائیووٹ سکولوں کی انتظامیہ اور نمائندوں کی جانب سے داخل کروائے گئے کاغذات وصول کرنے کے ساتھ دیگر تفصیلات اور معلومات کا جائزہ لیا۔ کیمپ کا انعقاد نقیب اللہ خان جدون صدر پین ضلع ایبٹ آبادوممبر ڈسٹرکٹ سکروٹنی کمیٹی اور راجہ قدیر اقبال جنرل سیکرٹری پین ضلع ایبٹ آبادکی خصوصی کوششوں سے کیا گیا تھا۔ اس دوران اتھارٹی ذمہ داران نے سکول نمائندوں کو بتایا کہ تمام منظور شدہ اداروں کے رینیول لیٹرز اگلے دو دن میں متعلقہ اداروں کو میل کر دیے جائیں گے جبکہ دیگر معاملات پر بھی جلد اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں