165

کمشنر ہزارہ ریاض محسود کا دورہ منڈی مویشیاں، انتظامات کا جائزہ

کمشنر ہزارہ ریاض محسود نے عید الاضحٰی کے لیے قائم منڈی مال مویشیاں دھمتوڑ اور حویلیاں کا دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے دھمتوڑاورحویلیاں بکرا منڈی میں ضلعی انتظامیہ کی نگرانی میں ٹی ایم اے ایبٹ آباد، ٹی ایم اے حویلیاں اور محکمہ لائیو سٹاک کی جانب سے کیے گئے اقدامات اورحکومتی SOPs پر عمل درآمد کا جائزہ لیا، ڈپٹی کمشنر ایبٹ آبا محمد مغیث ثنااللہ نے کمشنر ہزارہ کو منڈی میں شہریوں کے لیے سہولیات کی فراہمی، کورونا سے بچاو کے لیے SOPs پر عمل درآمد اور غیر قانونی منڈیوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات سے متعلق بریف کیا۔ اپنے دورے کے دوران کمشنر ہزارہ نے لوگوں میں کورونا سے بچاو اور عید کے موقع پر حفاظتی تدابیر سے متعلق کتابچے بھی تقسیم کیے اور شہریوں کو حفاظتی تدابیر پر عمل درآمد پر یقینی بناتے ہوئے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کی ہدایات دیں۔ان کا کہنا تھا کہ عوام ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مختص منڈیوں میں جانوروں کی خرید و فروخت کی یقینی بنائیں، کمشنر ہزارہ ریاض محسود کا کہنا تھا کہ عوام عید کے موقع پردوران قربانی احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور سماجی میل جول کو کم از کم رکھیں تا کہ کورونا کے پھیلاو پر قابو پانے میں مدد مل سکے۔ اس دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد محمد مغیث ثنائاللہ، چیئرمین ضلعی مصالحتی کمیٹی لیفٹننٹ جرنل (ر) ایاز سلیم رانا بھی ان کے ہمراہ موجود تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں