107

ایبٹ آباد: انٹرنیشنل ہاکی امپائر صدیق شاہ بخاری کی یاد میں تعزیتی ریفرنس

ایبٹ آباد:کاغانین اولڈ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن ایبٹ آباد کے زیر اہتمام کاغانین کے بانی ممبر سابق بینکار اور انٹرنیشنل ہاکی ایمپائر سید محمد صدیق شاہ بخاری مرحوم کی یاد میں ایبٹ آباد کالج میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا ،جس میں کاغانین کے چیف پیٹرن سپریم کورٹ کے سابق سینئر جج جسٹس( ر) اعجاز افضل خان , صدر سابق ایڈیشنل آئی جی خالد مسعود۔ جنرل سیکرٹری (ر) ونگ کمانڈر ایاز خان جدون , پیٹرن پرنسپل پوسٹ گریجویٹ کالج جمیل اختراعوان،پروفیسر ممتاز حیدر ،سابق پرنسپل پوسٹ گریجویٹ کالج پروفیسر محمد تاج،سابق ڈی جی سپورٹس اور چیرمین ضلعی زکوۃ کمیٹی طارق محمود ، کرنل (ر) انجم ، سابق جی ایم پاکستان ریلویز مشتاق خان جدون، سنیر سپورٹس جرنلسٹ طاہر منیر اعوان کے علاوہ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات اور کاغانین کے عہدیداروں اور اراکین نے کثیر تعداد میں موجود تھے ،تعزیتی ریفرنس میں مقررین نے مرحوم کی زندگی کے کارہائے نمایاں پر روشنی ڈالتے ہوئے زبردست خراج تحسین پیش کیا،اس موقع پر جسٹس ریٹائرڈ اعجاز افضل خان،ونگ کمانڈر ریٹائرڈ ایاز خان ،پروفیسر ممتاز حیدر ، سابق ڈی جی سپورٹس طارق محمود ، کرنل (ر) انجم ،سنیر سپورٹس جرنلسٹ طاہر منیر اعوان،سمیت صدیق شاہ بخاری کے صاحبزادوں سید شہزاد بخاری اور شہریار بخاری اوردیگر نے خطاب میں کہا کہ مرحوم کاغانین کو بنانے والے عظیم انسان تھے،جس کا سارا سہرا ان کو جاتا ہے،وہ دن رات محنت کو شعار بناتے ہوئے اس تنظیم کو پروان چڑھانے میں سرگرم عمل رہے ،وہ اس تنظیم کی بنیادی آکائی تھے،انہی کی وجہ سے پوسٹ گریجویٹ کالج میں غریب طلباء وطالبات کے لئے کاغانین کی جانب سے وظائف کا عمل ممکن ہوا، انہوں نے شدید بیماری کے ایام میں بھی اپنے مشن ،اپنی لگن اور اپنی محنت سے کام کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ،مقررین کا کہنا تھا وہ کاغانین کو ایک فلاحی تنظیم کے طور پر دیکھنا چاہتے تھے،ان کی یادیں ہمارے دلوں میں ہمیشہ روشن اور تاباں رہیں گی،مقررین کا کہنا تھا مرحوم سید صدیق شاہ بخاری کی کھیلوں سے وابستگی بھی گہری تھی،انہوں نے اپنی محنت اور لگن سے اپنا نمایاں مقام پیدا کیا ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا جلد پر نہیں ہو سکے گا ،مرحوم کے صاحبزادوں نے بھی اولڈ کاغانین سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کے شریک ہونے کا اعلان کیا ہے تقریب کے اختتام پر مرحوم کی روح کے ایصال و ثواب اور درجات بلندی کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں