181

کورونا کی تیسری لہر: سکولوں کی ممکنہ بندش پر پیما کا ہنگامی اجلاس آج طلب

حکومت کی جانب سے سکولوں کی ممکنہ بندش کے پیش نظر ہزارہ میں نجی تعلیمی اداروں کی نمائندہ تنظیم پیما کا ہنگامی اجلاس آج طلب کیا گیا ہے۔اجلاس میں باہمی مشاورت سے آئندہ کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔ واضح رہے کو کورونا کی تیسری لہر کے بعد حکومتی سطح پر تعلیمی اداروں کی بندش کے حوالے سے گفت و شنید ہورہی ہے جس کے لیے نیشنل کمانڈ آپریشن سنٹر(NCOC) کا اجلاس آج وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کے زیر صدارت منعقد ہوگا۔ اجلاس میں تعلیمی ادارے بند کرنا یا نہ کرنے کے حوالے سے حتمی اعلان کیا جا ئے گا۔ ذرائع کے مطابق نجی تعلیمی اداروں کی نمائندہ تنظیموں میں سکولوں کی تیسری بار بندش کی خبروں پر شدید تشویش پائی جاتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں