192

ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کا شاہراہ ریشم کی بحالی کے حوالے سے یو ٹرنز کے لیے مختص جگہ کا معائنہ

این ایچ اے شاہراہ کی بحالی کے کام میں کوالٹی کے معیار پر خصوصی توجہ دے ۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد

ایبٹ آباد : شاہراہ ریشم کی بحالی کے جاری کام کا جائزہ لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے شاہراہ پر تعمیر کیے جانے والے یوٹرنز کا معائنہ کیا۔ نئے تعمیر کیے جانے والے یو ٹرن بین الاقوامی معیار کے مطابق تعمیر کیے جائیں گے جس سے ٹریفک کی روانی میں مزید بہتری آئے گی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف محمد عابد، چیرمین ضلعی مصالحتی کمیٹی جنرل ریٹائرڈ ایاز سلیم رانا، ڈپٹی ڈائریکٹر این ایچ اے اور دیگر افسران بھی انکے ہمراہ موجود رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں