182

شجر کاری مہم سے پہلے ڈپٹی کمشر ایبٹ آباد کا دورہ شملہ ہل

ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد محمد مغیث ثناء اللہ کی زیر صدارت شجر کاری مہم کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں تما م متعلقہ محکموں کے افسران کو شجر کاری کے حوالے سے ہدایات جاری کی گئیں تا کہ اس شجر کاری مہم میں اڑھائی لاکھ سے زائد درخت لگائے جا ئیں۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد شہاب محمد، اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر مجتبی،ڈی ای او میل، ڈی ای او فی میل،ٹی ایم او ایبٹ آباد، ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر ایگری کلچر، ڈی ایف او، سی ای او واسا، ڈپٹی مینجر واسا، نائب تحصیدار ایبٹ آباد، انچارج پی ایم آر یو اور دیگر افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے بعدڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد محمد مغیث ثنا ء اللہ نے شجر کاری مہم کے سلسلے میں شملہ ہلز کا دورہ کیااور محکمہ جنگلات کی جانب سے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اور انہیں شجر کاری کے حوالے سے بریف کیا۔ محکمہ جنگلات، ٹی ایم اے، ایگری کلچر اور واسا کا عملہ درختوں کے لیے گڑھوں کی کھدائی میں مصروف ہے تا کہ اس شجرکاری مہم میں 2.5 لاکھ سے زائد پودے لگائے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں