72

ایبٹ آباد ضلعی انتظامیہ کی طرف سے خواجہ سراوں کے مسائل سننے کے لیے کھلی کچہری

ایبٹ آباد ضلعی انتظامیہ کی طرف سے خواجہ سراوں کے مسائل سننے کے لیے کھلی کچہری کا اہتمام ، ڈی پی او ایبٹ آباد ، ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد اور دیگر انتظامی افسران کی شرکت ۔
کھلی کچہری سے خطاب کے سوران ڈی پی او ایبٹ آباد ظہور بابر آفریدی کا کہنا تھا کہ ڈی سی صاحب کو مبارکباد پیش کرنا چاہتا ہوں کہ ٹرانسجینڈر کمیونٹی کو انوائٹ کیا اور ان کے مسائل کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد کیا انہوں نے کہا میں کوشش کر رہا ہوں کہ آپ کی نمائندگی DRC میں ہوں ایس پی ٹریفک سے بھی بات کریں گے کہ آپ کو ڈرائیونگ لائسنس ایشو کروائے جائیں ہم نے اگلے ہفتے پولیس والوں کی ٹریننگ رکھی ہے جس میں ٹرانسجینڈر کمیونٹی کو بھی ٹریننگ کے لئے بلوایا جائے گا ٹرانس جینڈرز کی ایبٹ آباد میں کتنی تعداد ہے ہم اس تعداد کو جمع کر رہے ہیں تاکہ ہمیں پتہ چل سکے کہ ان کے کتنے مسائل کیا ہیں اور یہ کون کون سے علاقے میں رہتے ہیں ایبٹ آباد میں جہاں بھی کھلی کچہریاں ہوگی وہاں پر ٹرانسجینڈر کمیونٹی کو لازمی انوائٹ کریں گے تاکہ ان کے مسائل بھی حل ہو سکیں ہمارے پولیس کے تمام دفاتر میں ٹرانسجینڈر کمیونٹی کو respect دی جائے گی تاکہ ان کے بات سنی جائے اور ان کے مسائل حل کیے جا سکیں
ڈپٹی کمشنرایبٹ آباد محمد مغیث ثنا ء اللہ نے کہا ہے کہ خواجہ سراؤں کی مشکلات کا حل اور سہولیات کی فراہمی کے لیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے اور خواجہ سراوں کے صحیح اعداد وشمار کے لیے ان کی رجسٹریشن بھی کی جائے گی۔اورضلعی انتظامیہ کی جانب سے رمضان سے پہلے خواجہ سراوں میں رجسٹریشن کے تحت راشن بھی تقسیم کی جائے گا۔ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے بدھ کے روز ڈسٹر کٹ کو نسل ہا ل ایبٹ آباد میں منعقدہ خوا جہ سراؤ ں کی کھلی کچہری سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ایبٹ آباد،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف محمد عابد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ، ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفئیر، نادرا اور دیگر محکمہ جات کے افسران بھی موجود رہے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام شہریوں کی طرح خواجہ سرا بھی ہمارے معاشرے کے اہم فرد ہیں اور انہیں مردوں اور عورتوں کی طرح سہولیات کی فراہمی حکومت کا فرض ہے اور اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ ہر ممکن اقدامات اٹھائیگی۔ خواجہ سراوں کی جانب سے انکے معاشی مسائل، میڈیکل اور حکومت کی جانب سے مالی معاونت کی درخواست کی گئی جس پر ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے انہیں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پورے تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔انہو ں نے کہا کہ سب سے پہلے خواجہ سراوں کی رجسٹریشن کے لیے اقدامات اٹھانے پر زور دیا جا ئے گاجس کے بعد خواجہ سراوں کے حقیقی اعداد معلوم ہونے پر ان کیلیے مالی معاونت، راشن کی فراہمی اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں