75

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ایبٹ آباد ظہور بابر آفریدی کا کنگسٹن پبلک سکول کا دورہ

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ایبٹ آباد ظہور بابر آفریدی کا کنگسٹن پبلک سکول کا دورہ، بچوں میں تحائف تقسیم کیے

گزشتہ روز ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ایبٹ آباد ظہور بابر آفریدی نے کنگسٹن سکول برائے شمولیاتی تعلیم ایبٹ آباد کا دورہ کیا، اس موقع پر ڈی پی او ایبٹ آباد نے کنگسٹن سکول کی کلاس رومز کا جائزہ لیا اور، بچوں سے ملے، ان سے بات چیت کی، اور بچوں کے چہروں پر خود اعتمادی، خوشیاں، اور بھر پور زندگی دیکھ کر بہت متاثر ہوئے اور دورہ کے دوران اپنی بات چیت میں ان کا کہنا تھا کہ کنگسٹن جیسا ادارہ اوراس کے اساتزہ اپنی مثال آپ ہیں دورے کے دوران، سکول پرنسپل سردار محمد عرفان نے آٹزم کے حوالے سے اپنی ریسرچ، اور کامیابیوں کے حوالے سے ڈی پی او ایبٹ آباد کو تفصیلی بریفنگ دی ان کا کہنا تھا کہ بیرون اور اندرون ملک سے کنگسٹن سکول میں بچے آتے ہیں اور تھوڑے عرصے میں یہ بچے ٹھیک ہو کر اپنے والدین کا سہارہ بنتے ہیں اس کے علاوہ کنگسٹن سکول کے بچوں نے تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے میدان میں بھی ملک و ادارے کا نام روشن کی ہے اور اولمپک جیسے بڑے ایونٹ میں بھی میڈلز اپنے نام کیے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں