55

عدالت میں پیشی پر آئی سابقہ بیوی کا عدالت میں قتل

ہری پور: ساجد ولد چیئرمین ارشاد سکنہ دارتیاں ھری پور عدالت میں پیشی پر آئی سابقہ بیوی کو عدالت کے اندر آتشین اسلحہ سے سینے پر دو گولیاں مار دیں ۔ ایڈیشنل ڈی ایس پی ذوالفقار خان جدون اور ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر افتخار خان واقع کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئے۔ شدید ذخمی خاتون کو ٹراما سنٹر سے ایبٹ اباد ریفر کر دیا گیا۔ یہاں یہ بات قابل غور ہے کے عدالت کے گیٹ پر پولیس اور سیکیورٹی اداروں کا انتہائی سخت پہرہ ہوتا ہے اور تلاشی کے بنا کسی کو اند داخل نہیں ہونے دیا جاتا تو پھر یہ شخص پستول لے کر عدالت میں کیا کر رہا تھا۔ اس سے قبل بھی عدالت میں ایسے واقع رونما ہو چکے ہیں ۔اگر پہلے کے ذمہ داروں کو سزا ملتی تو اج کا یہ واقع رونما نہ ہوتا۔اس کا اصل ذمہ دار کون ہے؟ ہماری یہ ہی عدالتیں اس کو باعزت بری کر دیں گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں