150

گورنمنٹ گرلز کالج منڈیا ں کی ٹرانسپورٹ سروس بند نہیں ہوئی: پرنسپل

ایبٹ آباد( سٹی رپورٹر ) گورنمنٹ گرلز کالج منڈیاں کی پرنسپل نے اپنے ایک وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ کالج کی ٹرانسپورٹ سروس بند نہیں ہوئی، جو طالبات ٹرانسپورٹ کے حصول کی خواہاں ہیں، وہ درخواست دے کر اس سہولت سے مستفید ہوسکتی ہیں ۔ میڈیا کو جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث جہاں دنیا بھر میں کاروبارِ زندگی مفلوج رہا، وہیں گورنمنٹ گرلز کالج منڈیاں کی ٹرانسپورٹ بھی معطل ہوئی جو اب بحال کردی گیی ہے ۔ پرنسپل نے اس امر کی نشان دہی کی کہ کالج کھلنے کے بعد ٹرانسپورٹ کے لیے درخواستیں طلب کی گئیں مگر انہیں صرف ایک درخواست موصول ہوئی جس سے یہ تاثر گیا کہ کالج کی بس سروس بند ہے ۔ انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی کہ کسی بھی قسم کے مسئلے کی صورت میں کالج انتظامیہ کو مطلع کیا جائے، اس ضمن میں طالبات کے والدین سے مشاورت کرکے درپیش مسئلہ حل کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں