114

حویلیاں: کھوکھر میرا میں ٹریفک کا المناک حادثہ، 2 افراد جاں بحق، 8 زخمی

حویلیاں کےعلاقے کھوکھر میرا کے قریب ٹریفک حادثے میں 2 افراد جا‍ں بحق جبکہ 8 شدید زخمی ہوگئے ہیں. پولیس ذرائع کے مطابق آئل ٹینکر، ٹرک، کیری اور موٹر سائیکل کے مابین تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ زخمی ہونے والے 8 افراد کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا. اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے اہلکار فی الفور جائے حادثہ پر پہنچے. المناک حادثے میں زخمی افراد سول ہسپتال حویلیاں میں زیر علاج ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں