97

ہزارہ: 71 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق، کئی مقامات پر سمارٹ لاک ڈاؤن، ہری پور سرفہرست

ہزارہ میں کورونا وائرس کی تیسری لہر میں بتدریج تیزی آرہی ہے. تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں 71 نئے مریض سامنے آئے ہیں. ہری پور اس وقت کورونا وائرس کی مثبت شرح کے حوالے سے سرفہرست ہے جہاں 33 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ ایبٹ آباد سے 22، مانسہرہ سے 10، بٹگرام سے 5 اور کوہستان سے 1 مریض میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے. وبا کے پھیلاؤ کے سبب ہزارہ بھر میں متعدد مقامات پر سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے جبکہ کئی تعلیمی ادارے بھی سیل کیے گئے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں