188

ہزارہ میں کورونا وائرس کے نئے مریضوں کی تعداد 899 ہوگئی

ہزارہ بھر میں کورونا وائرس کے نئے مریضو ں کی تعداد 899 ہوگئی۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 81 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی جن میں سے ایک مریض کی موت واقع ہوئی ہے۔ محکمہ صحت کے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس کی تیسری لہر کے دوران ایبٹ آبادمیں 400، ہری پور میں 298، مانسہرہ میں 151، بٹگرام میں 31، اپر کوہستان میں 11، لوئر کوہستان میں 4، کولئی پالس میں 3 اور تورغر میں ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔ ہزارہ میں مجموعی طور پر 11209 کورونا کے کیسز سامنے آئے جن میں سے274 مریض انتقال کرگئے جبکہ 10036 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں