66

ایبٹ آباد سمیت ہزارہ بھر میں بارش جاری، سردی بڑھ گئی، دریاؤں میں شدید طفیانی

ایبٹ آباد سمیت ہزارہ بھر میں بارش کا سلسلہ آج دوسرے روز بھی جاری ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے آئندہ دو دنوں میں بھی ملک کے مختلف حصوں میں بارش کی پیش گوئی کی ہے. پیر کو ایبٹ آباد میں درجہ حرارت 11 درجے سینٹی گریڈ رہا. موسلادھار بارش کے باعث ہزارہ بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا اور بازاروں میں چہل پہل کم ہوگئی ہے. ذرائع کے مطابق ہزارہ بھر میں ندی نالوں اور دریاؤں میں شدید طفیانی کے باعث انتطامیہ نے قریبی آبادیوں کو حفاظتی انتظامات کی ہدایت کی ہے. گذشتہ روز بھی سندھ سے تعلق رکھنے والی خاتون دریائے کنہار میں بہہ گئی جس کی لاش تادم تحریر برآمد نہیں ہوسکی. حکام کا کہنا ہے کہ لاش کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن مزید تیز کردیا گیا ہے. ادھر نتھیاگلی اور دیگر مقامات پرسیاحوں کی آمد کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں صرف ترین سڑکوں پر ٹریفک جام کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں جبکہ کئی مقامات پر پھسلن کے باعث حادثات بھی رونما ہوئے ہیں. زراعت کے ماہرین نے بارش کے فصلوں پر خوشگوار اثرات مرتب ہونے کی توقع ظاہر کی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں