54

ہاکی اولمپئین نوید عالم پر10 سال کی پابندی لگادی گئی

سیکریٹری پنجاب ہاکی ایسوسی کرنل (ر)آصف ناز کھوکھر کے مطابق 17 اگست کو پنجاب ہاکی ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس میں یہ پابندی لگائی گئی، پابندی لگانے کا فیصلہ پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹیو کمیٹی نے کونسل اراکین کی سفارشات پر کیا، نوید عالم مسلسل ہاکی مخالف سرگرمیوں میں ملوث رہے ہیں۔

سیکریٹری پنجاب نے کہا کہ نوید عالم متوازی پی ایچ اے اور تنظیمیں بنانے میں ملوث تھے، نوید عالم 10 سال تک ہاکی کی کسی سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکتے، نوید عالم اپنی پابندی کے خلاف صدر پی ایچ ایف کے پاس اپیل کرسکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں