123

صوبائی حکومت کے تعلیمی اداروں کے لیے اہم اقدامات

ثانوی تعلیمی بورڈ ایبٹ آباد نے نویں اور گیارھویں جبکہ دسویں اور بارھویں کے لیے الگ الگ ڈیٹ شیٹ جاری کردی ہے جس کے تحت دسویں اور بارھویں کے سالانہ امتحانات 10 جولائی اور نویں اور گیارھویں کے امتحانات 27 جولائی سے شروع ہوں گے۔ ادھر صوبائی حکومت نے گرمائی اسٹیشنوں میں سکولوں کے اوقات کار تبدیل کردیے ہیں۔ متعلقہ محکمے کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق گرمی میں شدت کے باعث گرمائی اسٹیشنوں میں پرائمری جماعتوں کے اوقات کار صبح 7 سے دوپہر11 بجے تک ہوں گے جبکہ ہائر اور ہائر سیکنڈری جماعتوں کے اوقات کار صبح7 سے دوپہر ساڑھے گیارہ بجے تک ہوں گے۔ ہزارہ میں صرف حویلیاں کے کچھ علاقوں اور ہری پور کے تعلیمی ادارے نئے اوقات کار کے مطابق تعلیمی عمل جاری رکھنے کے پاپند ہوں گے تاہم ڈویژن کے دیگر تمام اضلاع(بشمول ایبٹ آباد) جوکہ سرمائی اسٹیشنوں میں آتے ہیں، میں تعلیمی ادارے پرانے شیڈول پر عملدرآمد کریں گے۔ صوبائی حکومت نے تعلیمی اداروں کے سربراہان کو ایس اوپیز کی سخت سے پاسداری کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں