139

ہم نے جھگیاں سے اسپیدار تک کوئی گلی کچی نہیں چھوڑی: عنایت اللہ خان

ایبٹ آباد:سابق رکن خیبر پختون خوا اسمبلی عنایت اللہ خان جدون نے کہا ہے کہ یہ ملک چلانا عمران خان اور اس کے مفاد پرست ٹولے کا کام نہیں ہے،اس کے لئے نواز شریف جیسا مضبوط لیڈر چائیے،اس کے لئے وہ سیاسی جماعت چاہیئے جس نے اس کو بنایا اور اب پاکستان بچا کر دکھائے گی ہمیں کسی ڈسکو پارٹی کی نہیں مردوں کی ضرورت ،جو مردوں کی طرح اس ملک کا دفاع کرنا جانتے ہوں یہ اس وقت کی ضرورت ہے،اس پاکستان کی عوام اور نوجوانوں کو بے روزگاری کے دھانے پر لاکے کھڑا کر دیا گیا ہے جہاں بھوک، افلاس کے سوا کچھ نہیں مہنگائی مہنگائی مہنگائی ہر روز بڑھتی جا رہی ہےوہ کیسے لوگ تھے جنہوں اس پاکستان کو آئی ایم ایف کے چنگل سے نکالا اور اب یہ کیسے فرشتے ہیں جن کے آنے کے بعد ہم آئی ایم ایف کی اسٹیٹ بن چکے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں ایبٹ آباد میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا،سابق ایم پی اے عنایت اللہ خان جدون کا کہنا تھا ملک میں مہنگائی روز بروز بڑھ رہی ہے آٹا ،چینی ،سبزی دگنی چگنی مہنگی ہو رہی ہے اور اب ایک مہنگائی کا بم گرایا جا رہا ہے ایک آرڈینس کے زریعے بجلی کا یونٹ پانچ روپے سے زیادہ بڑھا یا جا رہا ہے اس سے اور مہنگائی میں اضافہ ہوگا،انہوں نے کہا کہ اس ملک میں نوجوانوں کو گمراہ کیا گیاسبز باغ دکھا کر ایس ڈگر پر لگایاکہ ان کو نوکریوں اور گھروں کےجھانسے دیئے،لیکن جب وقت آیا تو نہ تو لیڈر نظر آئے نہ نوکریاں ملیں اور نہ گھر ملے،نظر آئی تو بھوک ،افلاس مہنگائی اور مہنگائی کے روز بروز گرنے والے بم ،جب عوام نے گلہ شکوہ کیا تو ان کو ایک جواب ملا چور چور ڈاکو ڈاکو اس کے علاوہ اور کوئی بات نہیں کی،وہ کیسے چور اور ڈاکو تھے جنھوں نے اس پاکستان کو مستحکم کیا جنہوں ۔ے پاکستان میں موٹر وے کے جال بچھائے،جنہوں نے بجلی دی جنہوں نے پاکستان کو میٹرو دی جنہوں نے اس پاکستان میں اقتصادی ترقی کا دور برپا کیاوہ کیسے چور تھے اور یہ کیسے فرشتے ہیں جن کے دور میں ڈالر کی قیمت ایک دن بھی نہیں گری ، یہ کبھی پاکستان کو مریخ پر لے جاتے ہیں ایک بے حیائی کا دور گرم ہوا ہے،ختم۔نبوت جو ہماری پہچان اور ایمان کا حصہ ہےاس پر بھی ڈاکہ ڈالنے کا پروگرام بنائے جا رہے ہیں،حیران ہوں لوگوں کو سب نظر نہیں آرہا ہے، عنایت خان جدون کا کہنا تھا انہوں نے ملک کو اس دھانے پر لاکھڑا کیا ہے جہاں سے واپسی کا راستہ نہیں ہے،اج اگر نوجوانوں اور عوام نے اپنے حق کے لئے آواز بلند نہ کی اپنے آپ اور اس ملک کو نہ بچایا تو کوئی بھی نہیں بچا سکے گا،انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا کہا قصور تھا وہ عوام کی بات کرتا ہے وہ عوام کے حق کے لئے لڑتا تھا،اج اگر ہزارہ کو ہی دیکھ لیں تو جتنے بھی میگا منصوبے ہیں وہ میاں محمد نواز شریف کے دور کے ہیں،ہم اسی لئے نواز شریف کے ساتھ چلتے ہیں ہم۔اس لئے ان کے سپاہی ہیں ہم اس لئے اس کے بیانیہ کے ساتھ ہیں کیونکہ وہ پاکستان کا بیانیہ ہے میرا اور آپ کا بیانیہ ہےاور اس ملک کے عوام کا بیانیہ ہے،سابق ایم اے نے مذید کہا کہ اقتدار کی کرسی سے اترے ہوئے ساتھ برس ہو چکے ہیں جب بھی حلقہ میں آتے ہیں تو سر فخر سے بلند ہوتا ہے کیونکہ ہر جگہ کوئی نہ کوئی نشانی موجود ہے،2008کے نڑیاں میں گاڑی تو گاڑی جیپ بھی نہیں گزر سکتی تھی جب الیکشن میں کامیاب ہوا تو الیکشن میں کئے گئے ایک ایک وعدے کو بنا کسی کو یاد کروائے مکمل کئے،جھگیاں سے اسپدار تک کوئی گلی کچی نہیں چھوڑی ،اج بھی گلیوں ،پانی اور سڑکوں کے کام اس وقت کے ہیں ،انہوں نے کہا پارٹی کے فیصلے مسلم لیگ ن کے ورکر کرتے ہیں،اس سے پہلے بھی آپ کے فیصلوں کو تقویت دی گئی جب تک وہ ہیں اسی طرح کارکنان کو عزت دی جائے گی،عوام سے وعدہ ہے اقتدار میں ہوں یا نہ ہوں پہلے بھی عوام کے خدمت گزار تھےائندہ بھی رہوں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں