189

کورونا کیسز میں اضافہ:ایبٹ آباد میں کامیٹس یونیورسٹی سمیت کئی گھر،محلے سیل

کورونا کیسز بڑھنے پر ایبٹ آباد میں کامیٹس یونیورسٹی سمیت متعدد گھروں اورگلیوں کو سیل کردیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق کامیٹس یونیورسٹی کے علاوہ محلہ محمد زئی نواں شہر،عثمانیہ مسجد محلہ جھنگی، مدینہ سٹریٹ حبیب اللہ کالونی اور پھلاب گلاب روڈ کے گھروں میں کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جہاں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے۔ انتظامیہ کے نوٹیفکیشن میں انکشاف ہوا ہے کہ مذکورہ علاقوں میں بڑی تعداد میں مشتبہ کیسز ہیں جس کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کیے جارہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ وبا کے سبدباب کے لیے ایس اوپیز پر سختی سے عملدرآمد کریں اور لاک ڈاؤن کے دوران بلاوجہ گھروں سے نہ نکلیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں